اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق يورپ کي تعاون و سلامتي کي تنظيم نے اپنے بيان ميں يہ بھي کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے ادارے ميں ابھي بھي کچھ لاشيں موجودہيں جنکي شناخت نہيں ہوسکي ہے ۔ اقوام متحدہ کي اعداد وشمار کے مطابق مشرقي يوکرين ميں تين ہزار چھے سو سے زيادہ افراد مارےگئے ہيں جب کہ آٹھ ہزار سات سو افراد زخمي ہوئے ہيں ۔اس سے پہلے دونيسک ميں يوکريني حکومت کے مخالفين کے رہنما آندرے پورگين نے کہا تھا کہ امريکا مشرقي يوکرين ميں يوکريني فوج کي مدد کررہا ہے ۔
پورگين کا کہنا ہے کہ يوکرين کي فوج حتي اسي جنگي طريقہ کار کو استعمال کررہي ہے جو امريکي فوج نے عراق جنگ ميں کيا تھا ۔
واضح رہے کہ گذشتہ پانچ ستمبرکو روس کي ثالثي سے يوکرين کي فوج اور حکومت کے مخالفين کے درميان جنگ بندي کا معاہدہ ہوچکا ہے ليکن کے اس کے باوجود دونوں فريقوں کي جانب سے ايک دوسرے کے ٹھکانوں پر وقفے وقفے سے حملے ہوتے رہتے ہيں ۔
.......
/169